ارباب نیاز اسٹیڈیم 1378 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا

94

پشاور (جسارت نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے ہدایت کی ہے کہ زیر تعمیرارباب نیاز کرکٹ ا سٹیڈیم پشاور پرتعمیراتی کام کوتیز کر تے ہو ئے مقررہ مدت میں اس کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات ا سٹیڈیم کے اچانک دورے کے موقع پر جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران تعمیراتی کام پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیں۔اس دوران حکام نے انہیں پراجیکٹ کی فزیبیلٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفننگ دی۔