کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق، 1808نئے کیسز رپورٹ

183

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 جبکہ 7,055 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 22,088 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 52 ہزار 032، پنجاب میں 108,221 ،بلوچستان میں 16,226، خیبرپختونخواہ 41,258، گلگت بلتستان میں 4,409، اسلام آباد میں 22,765 اور آزاد کشمیر میں 5,041 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔  4,676,263

سندھ میں موزی مرض سے 2,704، پنجاب 2,438، خیبرپختونخوا 1,302، اسلام آباد 248، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 154 اورآزاد کشمیر میں 116 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار 849 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 686  ٹیسٹ کے دوران 1,808 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 34 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,664 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 24 لاکھ 32  ہزار 517 افراد متاثر، 12 لاکھ 89 ہزار 533 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 924 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔