بی ایم ڈبلیو کی الیکٹرک موٹرسائیکل

259

بی ایم ڈبلیو کو اکثر افراد گاڑیوں کے حوالے سے جانتے ہیں جبکہ یہ کمپنی موٹرسائیکلیں بھی تیار کرتی ہے۔

بی ایم ڈبلیو کمپنی نے  اپنا الیکٹرک کانسیپٹ اسکوٹر ڈیفینیشن سی ای 04 متعارف کرایا، جو فی الحال صارفین کی رسائی سے دور ہوگا۔

یہ اسکوٹر دلچسپ ٹیکنالوجیز سے بھرپور ہے جیسے اس میں اسکیٹ بورڈ اور چیسز کو استعمال کیا گیا جبکہ بیٹری پیک چلانے والے کے پیروں کے نیچے ہوگا۔

موٹر کو وہیل کے قریب نصب کیا گیا ہے اور چونکہ بجلی سے چلتا ہے تو اس میں فیول ٹینک نہیں ہوگا، جس کی وجہ سے کمپنی کو اسے پتلا رکھنے میں مدد ملی۔

اس اسکوٹر میں ایک 10.25 انچ کی اسکرین موجود ہے جو چلانے والے کے اسمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک خاص لباس بھی تیار کیا گیا ہے جو اسکوٹر لانے والے کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔