امریکا میں کورونا کی صورتحال سنگین،اسپتال بھر گئے

176

امریکا میں کورونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی، اسپتال مریضوں سے بھر گئے، پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔

امریکا میں 24گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ42 ہزار سے زائد رکارڈ کیسزکا اضافہ ہوا جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیس 1 کروڑ 7 لاکھ سے تجاوز کرگئے۔

امریکی اسپتالوں میں مریض بڑھنےپرحکومت پر فوری نئی پابندیاں لگانے کیلئےدباؤ بڑھ گیا ہے۔گورنرنیویارک کا بارز،ریسٹورنٹس اور جم رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دے یا ۔نیویارک میں گھروں پرتقاریب میں 10سے زائد افراد کی شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹیکساس میں جگہ کم پڑنے پردو اسپتال کے باہرموبائل میڈیکل ٹینٹ لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ٹیکساس پہلی امریکی ریاست ہے جہاں کورونا کے کیسز دس لاکھ سے زائدہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 کروڑ24 لاکھ32 ہزار512 ہوگئی۔ کوروناسے ہونے والی اموات 12 لاکھ89 ہزار533 ہوگئیں جب کہ  کورونا سےمتاثر 3 کروڑ66 لاکھ75 ہزار916 افراد صحت یاب ہوچکے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 جبکہ 7,055 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 22,088 ہوگئی۔