دھماکوں کی آوازیں سننے کا مرض

185

“ایک شور ہے جو بڑھتا ہی جارہا ہے اور پھر آخرکار ایک زور دار دھماکے کی آواز آتی ہے اور نظروں کے سامنے کچھ دیر کیلئے روشنی آجاتی ہے جیسے کسی نے ٹارچ کو آن کیا اور میری طرف کردیا”۔

مندرجہ بالا کیفیت ایک خاص قسم کی بیماری کی علامت ہے جسے Head exploding syndrome کہا جاتا ہے۔ اس میں مریض کو زور زور سے اپنے سر میں دھماکے سنائی دیتے ہیں۔ بالکل ایسا لگتا ہے کہ کان کے پاس ہی کوئی بہت بڑا دھماکہ ہوا ہو۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ اکثر تناؤ کا شکار رہتے ہیں تو آپ کو خود بھی اس کا تجربہ ہوسکتا ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ آوازوں کی ذمہ دار دماغ کے کچھ حصوں میں اعصابی سرگرمیاں ہیں۔