دہری شہریت کیس، فیصل واوڈا کے وکیل نے وکالت نامہ واپس لے لیا

221

دہری شہریت سے متعلق کیس میں فیصل واوڈاکے وکیل محمد بن محسن نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا۔

جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی تو وفیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا۔ہارون دگل ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں فیصل واوڈاکے نئے وکیل کے طور پر پاور آف اٹارنی داخل کرا رہا ہوں۔

وکیل فیصل واوڈا نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کےلیے کچھ مہلت دی جائے اور الیکشن کمیشن کی دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، میں نے اپنے کلائنٹ سے بھی میٹنگ کرنی ہے وہ کراچی ہوتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ عدالت پہلے ہی بہت وقت دے چکی،یہ تاخیری حربےاستعمال کر رہے ہیں، یہ نہ ہو کہ اب اگلی سماعت پر کوئی اور نیا وکیل آ جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی آپ کا ہی داخل کرایا ہوا ہے، یہ سارا معاملہ ہی تاریخوں کا ہے، آپ وہ دیکھ لیں، یہ کو وارنٹو کا کیس ہے، کسی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ ہےاگر فیصل واوڈا امریکی شہری نہیں تھے تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔