اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا عوام سے اور جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں۔
بی بی سی کودیے گئے مریم نواز کےانٹرویو پر اسد عمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ اچھا ہوا کہ جمہوریت کا جو جعلی لبادہ اوڑھا تھا وہ اتر گیا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن ہوا اور اقتدار کی ہوس کھل کر سامنے آگئی، چوری کی دولت بچانےکی جنگ ہے۔
چلو یہ تو اچھا ہوا کے جمہوریت کا جو جعلی لبادہ اوڑھا تھا وہ اتر گیا. ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن ہوا اور اقتدار کی ہوس کھل کر سامنے ا گئ…. اب کو کب سے سمجھا ریے ہیں نہ ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہ عوام سے… چوری کی دولت بچانے کی جنگ ہے pic.twitter.com/yx2a1FclKO
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 12, 2020
جبکہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھی مریم نواز کے انٹرویو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے،پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ان کی نہ ایک سوچ ہے نہ کوئی نظریہ۔
سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے۔پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ان کی نہ ایک سوچ ہے نہ کوئی نظریہ۔انہیں صرف اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے۔آئے روز اپنے مؤقف سے پھرنے والے عوام کی رہنمائی کے لائق نہیں ہو سکتے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 12, 2020
انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ کو صرف اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے،آئے روز اپنے مؤقف سے پھرنے والے عوام کی رہنمائی کے لائق نہیں ہو سکتے۔