ملائیشیا میں پائیلیٹ نے نوڈل کا اسٹال لگا لیا

214

کرونا کی وباء نے مجموعی طور پر انسانی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے.زندگی کے روز و شب یکسر تبدیل ہوکر رہ گئے ہیں،پوری دنیا میں اس کے سبب بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے.کرونا کے سبب بہت سی صنعتیں شدید متاثر ہوئی ہیں، ہوا بازی کی صنعت ان میں سے ایک ہے.

ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کے سبب  بیروزگار ہوکر نوڈل فروخت کرنے والا پائلیٹ ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے.۴۴ سالہ پائلیٹ عزرین محمد نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں “کیپٹن کورنر” کے نام سے نوڈل کا اسٹال لگالیا ہے.کیپٹن کی وردی پہن کر  نوڈل بیچتے پائیلٹ کو ان دنوں خبروں میں مرکزیت حاصل ہے. پرعزم پائلیٹ کا کہنا ہے کہ زندگی میں کبھی ہار نہیں ماننی چاہئے،یہ کاروبار بھی جہاز اڑانے کی مانند ہے جہاں ہر وقت آپ آگے کی طرف بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں.

پائلیٹ کی مثبت سوچ اور عمل سینکڑوں بیروزگار لوگوں کے لئے مشعلِ راہ ہے. پرعزم پائلیٹ کا کہنا ہے کہ وہ تمام لوگوں کے لئے ایک مثال ہے،ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر لوگ بھی روزگار کے نئے مواقع تلاش کرسکتے ہیں. اپنی دنیا آپ پیدا کر  کی مصداق پائلیٹ کا یہ عمل اس بات کی دلیل ہے کہ وقت اور مشکلات کا رونا رونے کے بجائے اگر میسر ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے استعمال کیا جائے تو یقینا بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں.