دنیا کا سب سے بڑا مارکر تیار کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

196

ایک ہندوستانی شخص نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر تیار کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

محمد دلیف نامی شخص نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر بنایا ہے جس کی لمبائی 9 فٹ اور چوڑائی 1 فٹ ہے۔

محمد دلیف نے ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں اپنے ساتھ مددگاروں کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر غیر معمولی جسامت کا مارکر تیار کیا ہے اور گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام رقم کروایا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس مارکر کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 9 فٹ لمبا، 1 فٹ چوڑا مارکر تعمیر تیار کیا جارہا ہے۔ ڈیلیف نے کہا کہ انہوں نے ملک کی نوجوان نسلوں میں خواندگی کو فروغ دینے کے لئے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔