آرمینی عوام کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

171

آذربائیجان سے شکست  اور امن معاہدے پر آرمینیا میں احتجاج کا سلسلہ برقرار ہے اور مظاہرین نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چھ ہفتوں کی خونریز جنگ کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا،  معاہدے سے آزربائیجان میں جشن کا سماں ہے جب کہ آرمینیا میں شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔

آرمینی شہریوں نے معاہدے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور سرکاری عمارتوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے۔مشتعل افراد نے وزیراعظم ہاؤس کا گھیراؤ کر لیا اور توڑ پھوڑ کی۔

معاہدے کے بعد سے مسلسل تیسرے روز بھی ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے اور مظاہرین نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

متنازع ریجن میں آرمینیااورآزربائیجان کے درمیان دو روز قبل جنگ بندی ہوئی ہے۔کاراباخ میں جنگ بندی کی نگرانی کامشترکہ مرکزبنانے پرروس اور ترکی نے بھی معاہدےپردستخط کر دیے ہیں۔