انقرہ: ترک حکومت نے ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی.
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک وزارت داخلہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ملک بھر میں عوامی مقامات بس اسٹاپس، پارکس، ریسٹورنٹس، ریلوے اسٹیشنز، ایئر پورٹس پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی.
وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے 81 صوبوں کے گورنرز کو عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر عائد کی گئی پابندی سے متعلق سرکلر بھیج دیا گیا ہے.
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک گھروں میں رہنے کے لیے پابند کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ ترکی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار جبکہ اموات کی تعداد 11 ہزار 613 ہوگئی ہے.