سندھ اسمبلی میں کون کتنا مال دار؟

173

الیکشن کمیشن نے اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ بیٹی کےنام ڈی ایچ اے میں تین کروڑ مالیت کےدو پلاٹ  ہیں۔

وزیراعلی سندھ کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی دوگاڑیاں ہیں جب کہ مراد علی شاہ کو والدہ کی طرف سے 100 تولہ سونا تحفہ ملا۔

رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں، فریال تالپور کے980 گرام کے زیورات،1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تین گاڑیاں ہیں۔

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے، ناصر حسین شاہ نےاپنے پاس  477 تولہ سونا ظاہر کیا ہے۔سندھ کےوزیرسہیل انور سیال 9 کروڑ 28 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شرجیل میمن کے پاس ملک اور بیرون ملک میں جائیدادیں ہیں، ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ کی پراپرٹی ہے، ڈی ایچ اے میں ہی 97 لاکھ کی ایک اور پراپرٹی بھی موجود ہے، ایم ڈی اے کا 12 لاکھ کا پلاٹ بھی ہے۔

پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کے مالک ہیں جب کہ حلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں آغا سراج درانی کے6کروڑ16لاکھ روپےبینک میں ہیں،15 لاکھ روپےکااسلحہ ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے 100تولہ سونا بھی ظاہر کیاہے۔