روہڑی :کتے کے کاٹے کا پہلا مقدمہ چیف میونسپل افسر کیخلاف درج

108

سکھر(اے پی پی)عدالتی احکامات پر ضلع سکھر میں کتے کے کاٹنے کا پہلا مقدمہ چیف میونسپل افسر کے خلاف درج کرلیا گیا۔تحصیل روہڑی کے ایس ایچ او امجد مغل نے بتایا ہے کہ ریلوے کالونی لوکوشیڈ میں 6 سالہ بچے سمیت 2 افراد کو کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا تھا۔ 2 افراد کو کتے کے کاٹنے کے واقعے کا مقدمہ چیف میونسپل افسر روہڑی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ امجد مغل کے مطابق چیف میونسپل افسر کے خلاف زخمی منصور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتے کے کاٹنے کا مقدمہ متعلقہ میونسپل افسر کے خلاف درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔عدالتی احکامات کے بعد ضلع سکھر میں درج ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔