کروڑوں کی کرپشن: محکمہ آبپاشی کے ٹھیکیدار کی 64 لاکھ کی پلی بارگین

67

سکھر (آن لائن+ مانیٹرنگ ڈیسک) نیب سکھر کی جانب سے ریجنل بورڈ کے اجلاس کا انعقاد، کروڑوں کی کرپشن میں ملوث محکمہ آبپاشی کے ٹھیکیدار کی پلی بارگین کی درخواست منظور، طارق حسین عباسی نے 64 لاکھ 24 ہزار 627 روپے ادا کردیے، نیب سکھر نے خورشید شاہ کیخلاف ایک اور ضمنی ریفرنس تیار کر لیا، ریفرنس منظوری کیلیے چیئرمین نیب کو بھیجا جا رہا ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ٹھیکیدار کی پلی بارگین کی درخواست بورڈ نے تسلیم کرلی، ٹھیکیدار طارق حسین عباسی پر محکمہ آبپاشی کے فنڈ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام تھا۔ نیب اعلامیے کے مطابق ریجنل بورڈ کے اجلاس میں مزید 17 درخواستیں موصول ہوئیں اور زیر بحث رہیں۔