عدالت عظمیٰ نے 87 سالہ ریٹائر ملٹری سپرنٹنڈنٹ کی پنشن کا معاملہ نمٹا دیا

47

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 87 سالہ ریٹائرڈ ملٹری سپرنٹنڈنٹ کا پنشن کیس کنٹرولر ملٹری اکاونٹس کو بھجواتے ہوئے نمٹا دیا ہے۔درخواست گزار گوہر زمان نے بتایا کہ 65 سال سے کیس لڑ رہا ہوں ،پنشن سے ہر ماہ5 ہزار روپے وصولی کی مد میں کاٹے جاتے ہیں، ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی،معاملہ ٹریبونل کو نہیں بھیجنا، یہاں بھیڑیا راج ہے، ٹریبونل نے فیصلہ دیا مزید وصولی نہ کی جائے۔عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کی استدعا پر مزید تحقیقات کے لیے معاملہ کنٹرولر ملٹری اکاونٹس کو بھجواتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔