جامعات میں منشیات کی روک تھام کیلیے پالیسی بنائی جائے‘عارف علوی

41

اسلام آباد ( آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت کمیٹی برائے انسداد منشیات اور بہبود کا اجلاس ۔اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر انسداد منشیات، اعظم خان سواتی، وزیر انسانی حقوق ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، چیئرمین ایچ ای سی، اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں سے انسداد منشیات کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرصدر عارف علوی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن مارچ 2021ء تک ملکی جامعات میں منشیات کی روک تھام کے لیے ڈرگ پالیسی مرتب کرے۔