پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںچھٹی کلین سوئپ

123

زمبابوے کے خلاف تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں سبھی میچ جیتے۔ اس سریز کے تینوں میچ راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے۔ میزبان ٹیم نے تینوں میچوں میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ اس نے پہلا میچ چھ وکٹ سے جیتنے کے بعد اگلے دونوں میچوں میں آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔ اس سریز میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم نے کی تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اپنے گھر پر یہ دوسری اور کل ملاکر چھٹی کلین سوئپ تھی۔ اس نے پہلی کلین سوئپ ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں2016 میں کھیلی گئی سریز میں حاصل کی تھی تب اس نے دوبئی میں پہلا میچ نو وکٹ سے جیتنے کے بعد اسی میدان پت دوسرا میچ 16 رن سے جیتا تھا۔ابوظبی میں تیسرا میچ پاکستان نے آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔اس سریز میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد تھے۔
متحدہ عرب امارات میں ہی سری لنکا کے خلاف2017 میں کھیلی گئی سریز میں پاکستان نے3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سریز کے پہلے دو میچ ابوظبی میں ہوئے تھے جس میں پاکستان نے سات اور دو وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ سریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور میں میزبان ٹیم36 رن سے جیتی تھی۔ اس سریز میں پاکستان کی قیادت سرفراز احمد نے کی تھی۔
اپریل2018 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دورہ کیا تھا اور تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں سبھی میچ ہارے تھے۔ اس سریز کے تینوں میچ کراچی میں کھیلے گئے تھے۔ پہلا میچ میزبان ٹیم143 رن سے جیتی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اس نے82 رن سے جیت درج کی تھی۔ تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس سریز میں پاکستان کی قیادت سرفراز احمد نے کی تھی۔
متحدہ عرب امارات میں 2018 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے آسڑیلیا کے خلاف تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔ابوظبی میں پہلا میچ پاکستان نے66 رن سے جیتنے کے بعد دوبئی میں دوسرے میچ گیارہ رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی میدان پر سریز کا تیسرا میچ33 رن سے جیتی تھی۔
متحدہ عرب امارات میں ہی اکتوبر 2018 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔ابوظبی میں کھیلا گیا پہلا میچ بے حد سنسنی خیز رہا ۔ اس میچ میں پاکستان نے دو رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔نیوزی لینڈ کو میچ کے آخری اوور میں 17رن اور آخری بال پر سات رن درکار تھے۔ شاہین شاہ آفریدی کی آخری بال پر روس ٹیلر نے شاندار چوکا لگاکر ہار کا فرق دو رن کردیا تھا۔ابوظبی میں دوسرے میچ میں پاکستان نے دو بال قبل چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی جبکہ دوبئی میں اس نے تیسرا میچ47 رن سے جیت کر سریز میں کلین سوئپ کی تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں تین میچوں کی سریز میں کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم آیئر لینڈ تھی جس نے 2012 میں کینیا کے خلاف اس کے گھر پر3-0 سے جیت اپنے نام کی تھی۔