ڈی ایم سی کورنگی کے اسپورٹس فیسٹیول کا آغازکل ہوگا

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل نے اعلان کیا ہے کہ ضلع انتظامیہ اورڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کل سے راشد لطیف اکیڈمی کورنگی پر ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی الیون اور ڈی ایم سی کورنگی الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلاجائیگا جس میں افسران اور ملک کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گی۔ یہ اعلان انہوںنے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان ، کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر غلام محمد خان ، کراچی ہاکی ایسویسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان ، ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی ایاز خان اور چیئرمین میڈیا کمیٹی محمد ارشد کے علاوہ فیسٹیول کے تمام آرگنائزر موجود تھے۔