پی ایس ایل میچز،ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے 14، 15، 17نومبر 2020کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں ٹریفک پلان اور اس دوران بند سڑکوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔میچ والے تمام ایام میں ڈائیورشن دی جائیگی جو کہ میچ کے اختتام تک جاری رہے گی۔لہذاروڈ اور روٹس کو استعمال کرنے والے حضرات زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں۔شارع فیصل سے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کی جانب سر شاہ سلیمان روڈ کی جانب اسٹیڈیم تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کارساز ، ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، میلینم سے نیپا اور اسی طرح ایئرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ ، میلینم اور نیپا کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام ٹریفک یونی ورسٹی کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گا۔یونی ورسٹی روڈ سے نیو ٹائون ٹرننگ تا اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔