کراچی سمیت 5 بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت ملک کے 5 شہروں میں 300 فٹ سے اونچی عمارتیں بنانے سے متعلق معاملات طے پاگئے اور وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی کہ 300فٹ سے اونچی عمارتیں بنانے کی اجازت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آباد کےعہدیداران کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بلند عمارتوں کی اجازت سےمتعلق معاملات طے پا گئے۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 300فٹ سےاونچی عمارتیں بنانے کی اجازت ہے، اب سول ایوی ایشن اور پی ایے ایف سے اجازت لینےکی ضرورت نہیں ، دونوں اداروں نےتحریری طورپروزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

آباد کےعہدیداران نے کہا سول ایوی ایشن اورپی اے ایف سےاجازت لینےکی ضرورت نہیں، دونوں اداروں نے تحریری طور پر وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

سی اے اے اور پاک فضائیہ نے جواب میں کہا عمارتوں کے اسٹرکچر کا سروے ادارے کریں گے۔

آباد کےعہدیداران نے کہا وزیراعظم نےاجازت دےدی سمری کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئےبھیج دی، منظوری کے بعد کراچی،لاہور، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں ہائی اسٹینڈرڈ ملٹی اسٹوریج عمارتیں بنائی جاسکتی ہیں۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں وفاقی کابینہ نےبڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی منظوری دی تھی۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا وژن ہے کہ شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی اجازت ہو اور بڑی عمارتوں کے سامنے سبزہ زار کے لیے زیادہ جگہ مختص کی جائے۔