خون کی کمی کی اقسام

197

انیمیا یعنی خون کی کمی کی ا قسام  مختلف محرکوں  پر منحصر ہے ۔ مندرجہ ذیل انیمیا کی اقسام  کی تشخیص مختف محرکوں کی بنا پر کی گئی ہے:

1) ہیمولٹک انیمیا: جب خون کے سرخ خلیے بہت تیزی سے ٹوٹنے لگتے ہیں تو ہیمولٹک انیمیا ہوتا ہے جواکثر اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔ اس کی اور بھی اقسام ہیں  جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

.) آٹوامیون ہیمولٹک انیمیا: جب جسم کا مدافعتی نظام اپنے خون کے خلیوں کو خود ہی  ختم کر رہا ہوتا ہے۔

.) موروثی  ہیمولٹک انیمیا: یہ انیمیا  خلیوں کی غیر معمولی جسامت و خصوصیات کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے خلیوں کی عمر کم ہوجاتی ہے ۔ اس میں سکل سیل  ، تھیلیسیمیا ، G6PD کی کمی ، اور موروثی  اسفیروسائٹوسس  بیماری شامل ہیں۔

.) اس کے علاوہ  کسی چوٹ سے خون بہہ جانے ، حیض کی طویل  مدت  ، معدے کی نالی ، یا کسی اور طبی مسئلہ کی وجہ سے  بھی  ہیمولٹک انیمیا ہوسکتا ہے۔

دیگر انیمیا کی اقسام:

1) ایپلاسٹک انیمیا: جب جسم انفیکشن ، بیماری یا کسی اور وجہ سے خون کے خلیوں کو بنانا چھوڑ دیتا ہے۔

2) آئرن کی کمی: جب جسم میں فولاد کی اتنی کمی ہوجاتی ہے کہ خون بن نہیں پاتا۔

3) وٹامن B12 کی کمی: وٹامن  B12  بھی خون بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس قسم کے انیمیا میںb12 میں کمی آجاتی ہے یا جسم  اسے قبول  نہیں کرپاتا ۔