کینبرا: چار ٹانگوں والی مچھلی دریافت

184

ماہرین نے سطح سمندر میں رہنے والی چار ٹانگوں والی مچھلی دریافت کرلی ہے جبکہ اس مچھلی کی دریافت کو حیران کن قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی  رپورٹ کے مطابق ماہر بحری امور مکی چارٹیرس نے وسطی امریکا میں واقع کینبرا کے سمندر میں چھوٹی ناک اور چار ٹانگوں والی مچھلی دیکھی جو گہرے سمندر میں موجود زمین پر پیروں کی مدد سے چل رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چارٹیرس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تو اس مچھلی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے مگر پھر انہوں نے اس کی تصاویر بنائیں تاکہ وہ اس کے بارے میں‌ سب کو بتاسکیں۔

ماہرین  کے مطابق  میں نے اس مچھلی کو خود چلتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ تیراکی بھی کررہی تھی اور جب تھک جاتی تو زمین پر جاکر ٹانگوں سے چلنے لگتی تھی جبکہ وہ تیراکی کے مقابلے میں آہستہ چل رہی تھی۔

ماہرین نے سطح سمندر میں رہنے والی اس مچھلی کی دریافت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت ہی غیر معمولی قسم کی مچھلی ہے کیونکہ اب تک ایسی کوئی قسم پہلے سامنے نہیں آئی تھی۔