امریکہ: ہِرن اسکول کی کلاس میں گھُس گیا

185

امریکی ریاست انڈیانا کے ایک مڈل اسکول میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک ہرن کھڑکی سے کود کر کلاس میں داخل ہوگیا۔

اسکول کی انتظامیہ کے مطابق فورٹ وین کے بلیک ہاک مڈل اسکول میں دو اساتذہ کلاس روم کے اندر تھے جب ہرن ایک کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔ اس وقت کلاس میں طالب علم موجود نہیں تھا۔

ہرن کو کلاس روم سے نکالنے میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا جبکہ کمرے کے اندر موجود دو اساتذہ محفوظ رہے۔