لاہور کی فضا دنیا کی آلودہ ترین قرار

176

پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔لاہورکی فضا دنیا بھرمیں سب سے زیادہ آلودہ قرار۔ کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں تیسرےنمبرپر آگیا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب جاری فہرست میں لاہور کی فضا کو دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ قرار دیتے ہوئے درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔لاہور،فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار505 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔جمعہ کی صبح لاہور میں فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ اسموگ میں بھی اضافہ ہوا جس سے حدنگاہ کم ہو گئی۔

کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار372 پرٹیکیولیٹ میٹرزرکارڈ کی گئی ہے ۔ کراچی میں عمومی طور پر صبح کے وقت حدنگاہ 3 کلومیٹر تک رہتی ہے تاہم فضائی آلودگی کے باعث حدنگاہ گھٹ کر 1500 تک آگئی۔

آلودہ فضا سے شہریوں کوسانس لینےمیں دشواری کا سامنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال کریں، کھڑکیاں دروازےبند رکھیں۔

پنجاب کےمختلف شہروں میں آلودہ فضا،سانس لینےمیں دشواری ہے اور جب تک بارش نہیں ہوگی،فضائی آلودگی برقراررہےگی۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور چوتھے نمبر پر افغان دارالحکومت کابل ہے جب کہ ممبئی کا پانچواں نمبر ہے۔