مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شخص نے حکومت کی کرپشن سے تنگ آکر پبلک کے سامنے خود کو آگ لگادی۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سوٹ اور ٹائی میں ملبوس شخص تحریر اسکوائر کی سڑک پر چل رہا تھا اور حکومت کی مبینہ بدعنوانی کیخلاف شکایت کر رہا تھا جس کے بعد اُس نے خود کو آگ لگانے سے پہلے چیخنا شروع کردیا۔
واقعے پر فوری طور پر ابھی تک کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم جھلس جانے والا شخص مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
ٓواقعے کے بعد تحریر اسکوائر میں سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جبکہ حکام نے عوامی احتجاج پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔