اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات ہوئےتوپی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےہونگے،حکومتی جلسوں سےکورونانہیں پھیلتاتواپوزیشن جلسوں سےبھی نہیں پھیلےگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاکہ آئی جی سندھ واقعےپرانکوائری میں مثبت پہلوبھی ہے، بلاول اورمریم کے بیانات میں کوئی تضادنہیں۔
انہوں نےمزید کہاکہ گلگت و بلتستان الیکشن میں جعلی حکومت نے پر ی پول دھاندلی کا منصوبہ بنا یا ہے، انتخابی قواعد ضوابط کی دھجیا ں اڑائی جا رہی ہیں،سیا سی رشوتو ں کا با زار گر م، ہزاروں بوریو ں پر مشتمل گندم کے ٹر ک عمران خا ن کے بینر ز لگا کر تقسیم کی جا رہی ہے۔