پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں 2 ہفتوں کا قرنطینہ کرے گی

145

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ جانےوالا اسکواڈ دو ہفتوں تک آئیسولیشن میں رہےگا۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ جانےوالےاسکواڈ کوایس اوپیز کےسات یا آٹھ مراحل سےگزرنا پڑےگا،نیوزی لینڈ جانےوالا اسکواڈ دو ہفتوں تک آئیسولیشن میں رہےگا تاہم قرنطینہ میں کھلاڑی پریکٹس کرسکتےہیں۔

پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کےمیچز پشاور میں بھی کراناکا سوچ رہےہیں، پی ایس ایل میں بہترین ٹیم ہی فاتح ہوگی، مستقبل میں مزید انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ہم انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں لانے کی بھرپور کوشش کررہےہیں۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈومیسٹک کھیلنےوالی خواتین کومعاوضہ نہیں دیا جاتا تھا لیکن اب ڈومیسٹک کھیلنےوالی خواتین کھلاڑیوں کو معاوضہ دیاجارہاہے۔