اسلام اباد: اوگرا نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا ،ورکنگ پیپر تیار کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ورکنگ پیپر میں پیٹرول ساڑھے 3روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 50پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 15نومبر کو ہوگا،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16نومبر سے ہوگا۔