وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ متوقع ہے جو انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کر سکتے ہیں۔وزیراعظم افغان صدر کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ افغانستان آئندہ ہفتے کے درمیان ہو گا جو کہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا۔وزیراعظم دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔
واضح رہے کہ افغانستان امن عمل کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار حال ہی میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
اپنے دوروں کے دوران افغان رہنماؤں نے پاکستان کے امن عمل میں کردار کی تعریف کی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔