ایکسرے کے خطرات

193

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ایکسرے محفوظ نہیں ہے کیونکہ تابکاری کی نمائش سے انسانی خلیوں میں تغیر پیدا ہوسکتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

ایکسرے کے دوران آپ کو کتنی تابکاری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کا انحصار ٹشو یا اعضاء کی جانچ پڑتال پر ہوتا ہے اور تابکاری کے لئے جسمانی حساسیت کا انحصار آپ کی عمر پر ہوتا ہے۔

چھوٹے بچوں کیلئے ایکسرے کی شعائیں بڑوں سے زیادہ حساس ثابت ہوسکتی ہیں۔ عام طور پر ایکسرے سے پیدا ہونے والے نقصانات فوائد سے کہیں زیادہ کم ہیں تاہم اگر مریض خاتون حاملہ ہیں یا حمل کا شبہ بھی ہے تو ایکسرے کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو ضرور بتائیں۔ اگرچہ رحم میں موجود بچے کیلئے ایکسرے کا نقصان اتنا زیادہ نہیں ہے لیکن ڈاکٹر دوسرے امیجنگ ٹیسٹ پر بھی غور کرسکتا ہے جیسے کہ الٹراساؤنڈ۔