اصلی ڈولفنز کا متبادل ربوٹ ڈولفن متعارف

196

ایک امریکی ربوٹ انجینئرنگ کمپنی کے مطابق ایج انوویشنز ٹیکنالوجی سے ڈیزائن کی گئی ربوٹ ڈولفن مچھلی گھروں میں جاندار ڈولفن کی جگہ لے سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں تک مچھلی گھروں میں میں تبدیلی تبدیلی آئے گی جس میں تربیت یافتہ اور قید میں رکھے جانیوالے جانوروں کا متبادل فراہم کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ ہالی وُڈ میں شکاری مچھلیوں پر بنائی جانے والی فلموں میں بھی ایج انوویشنز ٹیکنالوجی کارفرما رہی ہے۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایج انوویشنز تھیم پارکس میں ڈولفن کے علاوہ ربوٹ شارک اور دیگر مچھلیوں کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔