پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 جبکہ 7,109 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 24,938 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار 873، پنجاب میں 109,309 ،بلوچستان میں 16,328، خیبرپختونخواہ 41,723، گلگت بلتستان میں 4,434، اسلام آباد میں 23,533 اور آزاد کشمیر میں 5,261 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,722، پنجاب 2,462، خیبرپختونخوا 1,305، اسلام آباد 253، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 155 اورآزاد کشمیر میں 119 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 22 ہزار 414 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 48 لاکھ 81 ہزار 640 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34 ہزار 535 ٹیسٹ کے دوران 2,165 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 17 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,316 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار 708 افراد متاثر، 13 لاکھ 9 ہزار 408 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار 868 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔