جسٹس قیصر رشید پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

68

پشاور(اے پی پی)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ کے انتقال کے باعث جسٹس قیصر رشید کو پشاور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا،اس سلسلے میں منسٹری آف لاء اینڈجسٹس حکومت پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔جسٹس قیصررشید پشاورہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک بحیثیت قائمقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ خدمات انجام دیں گے۔