وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے افغانستان کے دورے کا امکان

69

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے افغانستان کے دورے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ افغانستان ایک روزہ ہوگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی افغان وفود کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔وزیراعظم عمران خان کو افغانستان کے صدر نے دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کی تاریخ طے کردی گئی، حتمی شیڈول کے لیے مزید مشاورت جاری ہے۔