قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

87

حالانکہ اِس سے پہلے موسیٰؑ کی کتاب رہنما اور رحمت بن کر آ چکی ہے، اور یہ کتاب اْس کی تصدیق کرنے والی زبان عربی میں آئی ہے تاکہ ظالموں کو متنبہ کر دے اور نیک روش اختیار کرنے والوں کو بشارت دے دے۔ یقینا جن لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ ہی ہمارا رب ہے، پھر اْس پر جم گئے، اْن کے لیے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ ایسے سب لوگ جنت میں جانے والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اپنے اْن اعمال کے بدلے جو وہ دنیا میں کرتے رہے ہیں۔ (سورۃ الاَحقاف:12تا14)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی دن وہ فوت ہوئے اور اسی دن صور پھونکا جائے گا۔ تو تم اس دن مجھ پر زیادہ درود پڑھا کرو، بے شک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ (مشکوٰۃ)
رسول اللہ اکرمؐ نے ارشاد فرمایا:جس شخص نے کسی عذر کے بغیر تین جمعے چھوڑ دیے وہ منافق ہے۔ (صحیح ابن خزیمہ)