اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارت خانے پر فائرنگ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمناک واقعہ تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ نے دی ہیگ میں سعودی سفارتخانے میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شرمناک حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پاکستان نے ڈچ حکام کی فوری اور بروقت اقدام کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ذمے داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔