پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

46

اسلام آباد (آن لائن ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے3 روپے فی لیٹر کمی کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے3 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔