دھاندلی پر بڑی شاہراہیں بند کر دینگے عبدالغفور حیدری کا انتباہ

150

اسلام آباد(صباح نیوز)جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دوہزار اٹھارہ کی انتخابی تاریخ دہرائی جارہی ہے، ہم پیشگی بتادینا چاہتے ہے کہ اب ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔ جمعہ کو ایک بیان میں انھوں نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ہم بڑی شاہراہیں بند کردیں گے ۔انھوں نے کہا کہ سی پیک پر کام بند ہورہا ہے، مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا۔چائنہ جو ہمارا قریبی دوست ملک تھا اس کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا جارہاہے ۔