اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونگے، فضل الرحمن

59

ڈیر ہ اسما عیل خان ،اسلام آباد( آن لائن،صباح نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے توپی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے۔ گلگت و بلتستان کے الیکشن میں جعلی حکومت نے پر ی پول دھاندلی کا منصو بہ بنا یا ہے ،ا نتخابی قواعد ضوابط کی دھجیا ں اڑائی جا رہی ہیں، سیا سی رشوتو ں کا با زار گر م ہے، ہزاروں بوریو ں پر مشتمل گندم کے ٹر ک عمران خا ن کے بینر ز لگا کر تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ایک امید وار کو پی ٹی آئی کے امید وار کے حق میں اس شرط پر دستبردار کرا یا گیا ہے کہ اس کو مشیر بنا یا جا ئے گا ایک حلقے میں سر کا ری ملا زمین کے ووٹو ں کی تعداد کل سات سو ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے 1079 بیلٹ پیپر جاری کیے ہیں۔ الیکشن کے نتائج کے پہلے سے مر تب کیے جا رہے ہیں الیکشن کمیشن اور ایجنسیا ں اپنی ذمہ داریا ں نہیں نبھا رہی وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر ہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر ہمارا اعتما د ہے وہ حکومتی جھوٹے نعرو ں کو ٹھکرا دیں گے ،جعلی سر وے کو وہا ں کی عوام تسلیم نہیں کریگی وہ حکومت امیدوارو ں کو شکست سے دو چار کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے، ہمارے جلسے شیڈول کے مطا بق ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کرا چی واقعہ کی انکوائر ی میں ذمہ دارو ں کا تعین تو کر دیا گیا ہے لیکن اس کی کہانی بڑی مضحکہ خیز ہے جس ادار ے کے لو گ خود اس واقعے میں ملوث ہیں وہی انکوائر ی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دو جماعتو ں کے لیڈرو ں نے جو انٹر ویو دیے ہیں ان کے الفاظ کی تعبیر میں اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن اس بات پر پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہو ئی ہے اور اس دھاندلی کے ذمہ دار سول و فو جی اسٹیبلشمنٹ ہیں اس لیے ہم ان ذمہ دارو ں سے بات کرینگے نہ کہ موجو دہ جعلی حکومت سے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈحکومت خا رجہ محا ذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سعو دی عر ب اور متحدہ عر ب امارات جیسے قریبی دوستو ں سے بھی ہمارے تعلقات خرا ب ہو چکے ہیں۔ اس وقت عوام موجو د ہ جعلی حکومت سے نا لا ں ہے مہنگا ئی ، کر پشن ، عرو ج پر ہے اور عوام کو موجو د ہ جعلی حکومت سے نجات دلا کر رہینگے ، انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کو ہٹانے سے کوئی تبدیلی نہیں آئیگی نئے الیکشن پاکستان کی ضرور ت ہے۔