پی ایس ایل،قومی کرکٹرز کیلیے کورونا ایڈوائزری جاری

73

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35رکنی قومی اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جو پی ایس ایل 2020کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر رہے، انہیں پی سی بی نے آئندہ 10روز محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ایک ایڈوائزری تیار کی ہے جو کھلاڑیوں کو بھجوائی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کھلاڑیوں کو آئندہ 10روز کووڈ 19سے بچا ئوکے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔