نیشنل اسٹیڈیم چھائونی بن گیا، فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کی تیاریاں مکمل اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو فوج نے کنٹرول میں لے لیا، گزشتہ روز دوپہر بعد نماز جمعہ ہائی کمان کی ہدایت پر کراچی میں موجود فوجی جوانوں کی پلاٹون نے اپنی اپنی پوزیشنز سنبھال لیں جو 17نومبر فائنل کے اختتام تک معمور رہیں گی۔ پارکنگ ایریا میں کیمپ بھی لگادیا گیا ہے جس میں حساس قسم کے آلات بھی موجود ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔