کراچی کنگز100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،عماد وسیم

79

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز بھرپور فارم میں ہیں، کوشش ہوگی100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔عماد وسیم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد عامر میچ ونر بولر ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب ٹیمیں برابر ہیں، کوشش ہوگی کہ پہلا ہی میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان شان نے کہا کہ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ہے ملتان سلطان نے بھرپور تیاری کی ہے لیکن میچز میں کرائوڈ کی کمی محسوس ہوگی۔ شان مسعود نے کہا کہ تمام ٹیمیں ایک بریک کے بعد دوبارہ جمع ہوئی ہیں اور ہر ٹیم جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں میچ کسی وقت بھی بدل جاتا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہمیں محمود اللہ اور جیمز ونس کی کمی محسوس ہوگی لیکن جو متبادل کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی بہت اچھے ہیں۔شان مسعود نے کہا کہ اچھا ہوگا کہ پی ایس ایل کا نیا چیمپئن ہو، پریکٹس میچز کا موقع فلڈ لائٹس میں ملا لیکن ہمارا پہلا میچ دن میں ہے۔