کورونا علاج میں خود کفیل ہیں، دنیا کی مدد کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

193

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کورونا علاج میں خود کفیل ہیں اور دنیا کی مدد کے قابل ہیں.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فروری میں جب پہلا کورونا کیس پاکستان میں ظاہر ہوا تو بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ماسک سے لیکر وینٹی لیٹرز تک ہمارے پاس کسی تدبیر کا سامان نہیں تھا.

انہوں نے کہا کہ کورونا ہے اور پھر بڑھ رہا لیکن اس بار ہمارے سائنسدانوں، انجینئرز اور ٹیکنیشن کی محنت کی وجہ سے ہم نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ دنیا کی مدد کے قابل ہیں.