امریکا میں کورونا کی صورتحال سنگین، یومیہ ایک ہزار اموات

144

امریکا میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوگئی، وبا سے یومیہ اموات 1000 سے تجاوز کر گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آریگون ،نیومیکسیکو کےگورنرزکاکوروناکےسبب لاک ڈاون کااعلان کر دیا گیا۔گورنرنیومیکسیکو نےعوام کو2ہفتوں کیلئےگھروں میں رہنےکاحکم دیا ہے۔

کیلیفورنیا،آریگون،واشنگٹن اسٹیٹ نےشہریوں کوغیرضروری سفرنہ کرنےہدایت کی گئی ہے۔نیویارک،میری لینڈ،ورجینیا،منی سوٹا میں بھی گزشتہ دنوں پابندیاں عائدکی گئی ہیں۔

امریکامیں کوروناسےیومیہ اوسط ایک ہزاراموات ہورہی ہیں۔گزشتہ 7دنوں میں کورونا کے اوسط1لاکھ32ہزارسےزائدکیسزرپورٹ ہوئے۔

امریکا میں کوروناکیسز کی تعداد1کروڑ10لاکھ64ہزارسےزائدہوچکی ہے۔کوروناسےاموات کی تعداد2لاکھ49ہزار975ہوچکی ہے۔