کورونا : اسلام آباد میں مزید 2 اسکول سیل کردیے گئے

210

اسلام آباد: کورونا وائرس  کے کیسز  میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے مزید 2 اسکول سیل کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے سبب  اسلام آباد کے 5 علاقے بدستور سیل ہیں، آئی ایٹ تھری اور فور، جی نائن ون میں اسمارٹ لاک ڈاؤن برقرار ہے، جی ٹین فور، جی سکس ٹو میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہاہے، کورونا سیمپلنگ جاری ہے، موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں۔