سنگین صورتحال کے باوجود ٹرمپ کا دوبارہ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا اعلان

147

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں کورونا ٹاسک فورس کی بریفنگ میں صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں تیار کی گئی کوروناویکسین محفوظ اورموثرہے، کوروناویکسین پہلےفرنٹ لائن ورکرزاورعمررسیدہ افرادکودی جائےگی۔

کورونا کی دوسری لہر میں یومیہ ایک ہزار اموات پر جہاں بعض علاقوں میں پابندیاں سخت کی گئی ہیں وہیں امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہ وہ کورونا سے لڑنے کے لیے دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آریگون ،نیومیکسیکو کےگورنرزکاکوروناکےسبب لاک ڈاون کااعلان کر دیا گیا۔گورنرنیومیکسیکو نےعوام کو2ہفتوں کیلئےگھروں میں رہنےکاحکم دیا ہے۔

کیلیفورنیا،آریگون،واشنگٹن اسٹیٹ نےشہریوں کوغیرضروری سفرنہ کرنےہدایت کی گئی ہے۔نیویارک،میری لینڈ،ورجینیا،منی سوٹا میں بھی گزشتہ دنوں پابندیاں عائدکی گئی ہیں۔

امریکامیں کوروناسےیومیہ اوسط ایک ہزاراموات ہورہی ہیں۔گزشتہ 7دنوں میں کورونا کے اوسط1لاکھ32ہزارسےزائدکیسزرپورٹ ہوئے۔

امریکا میں کوروناکیسز کی تعداد1کروڑ10لاکھ64ہزارسےزائدہوچکی ہے۔کوروناسےاموات کی تعداد 2لاکھ49ہزار975ہوچکی ہے۔

بعدازاں ڈونلڈٹرمپ نےامریکامیں1994میں الیکشن فراڈسےمتعلق شائع خبرسوشل میڈیا پرشیئرکردی اور لکھا کہ بالکل یہ ہی ہمارے ساتھ ہورہاہے۔

امریکی ریاست پنسلوانیامیں جج نےفیصلے میں ڈیموکریٹک کامیاب امیدوارولیم جی اسٹنسن کولوزرقراردیا تھا۔ فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کلیئرنس سی نیوکومرنےڈیموکریٹ امیدوارولیم جی اسٹنسن کوالیکشن فراڈمیں ملوث قراردیا تھا۔