غدود، اندرونِ جسم کے اعضاء میں سے اہم ترین عُضو

247

جب لوگ غدود کے بارے میں بات کررہے ہوتے ہیں تو ان کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جواب بہت سادہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ہارمونز۔

غدود ہمارے جسم کے اہم اعضاء ترین اعضاء ہیں اور ان کی متعدد اقسام جسم میں پائی جاتی ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کچھ چھوٹے اور کچھ بڑے ہوتے ہیں مگر ہر ایک ہارمونز پیدا کرتا ہے۔

کچھ غدود ایسے ہارمون بناتے ہیں جو جسم سے خارج ہوتے ہیں جیسے تھوک ، پسینہ یا آنسو۔ اور ماؤں کی چھاتیوں میں دودھ بھی ایسے ہی غدودوں کی مثال ہے۔ دیگر غدود ایسے ہارمون جاری کرتے ہیں جو آپ کے جسم کے اندر مختلف نوعیت کے کام سرانجام دیتے ہیں۔ غدود جو یہ کام کرتے ہیں وہ اینڈوکرائن کہلاتے ہیں۔

کسی بچے کی بلوغت بھی اسی انڈروکرائن نظام پر منحصر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے بھی غدود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کا حصہ ہوتے ہیں۔ وہ ایسے مادے خارج کرتے ہیں جو آپ کو بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور اگر آپ بیمار ہیں تو ، بہتر ہونے میں مدد کرتے ہیں۔