زیرِ استعمال اشیاء کی صفائی کے ‘جُگاڑ’ طریقے

189
Sodium bicarbonate

1) ٹوتھ برش

اگرچہ ٹوتھ برش دانتوں کی صفائی کیلئے استعمال ہوتا ہے تاہم ٹوتھ برش میں بھی دانتوں کے جراثیم نشونما پاسکتے ہیں اور اسے صاف کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے اکثر لوگ لاپرواہی برتتے ہیں۔ ٹوتھ برش کی بہترین صفائی کیلئے پانی یا کیمیکل کے بجائے ماوتھ واش (غرارے کرنے کی دوا) کا استعمال زیادہ مفید ہے۔

2) مائکرو ویو

مائکرو ویو (Oven) میں بعض اوقات ایک وقت کے بعد زنگ اور اندر داغ وغیرہ لگ جاتے ہیں۔ مائکرو ویو کو چمکانا ہو تو امونیا سے بہتر اور کوئی شے نہیں ہے۔ امونیا کو رات کے وقت اووِن میں لگا کر چھوڑدیں اور صبح صفائی کریں۔ اووِن تمام داغ سے صاف ہوکر چمک جائے گا۔

3) اسفنج

گندے برتنوں کو دھونے میں استعمال ہونے والا اسفنج کو بھی جراثیم سے صفائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کو میکس بار میں چھوڑنے کے بجائے وقتاً فوقتاً اووِن میں گرم کیا جائے تو یہ صاف ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی بالکل نیا لگے گا۔

4) لکڑی کے برتن

لکڑی کی چمچے کی مثال لیتے ہیں۔ اس کو صاف کرنے کیلئے لیمو یا ویجیٹیبل اور کھوپرے کے تیل کو تجویز کیا جاتا ہے۔ پانی کے استعمال سے اس میں نمی جذب ہوجاتی ہے اور اس کی خوبصورتی بھی ماند پڑجاتی ہے۔ تیل یا لیموں کے رس سے اس میں صفائی کے ساتھ ساتھ چمک بھی آجاتی ہے۔

5) چاندی کے زیورات

چاندی کے زیورات پر بھی زنگ کی طرح آلودہ اجزاء جم جاتے ہیں جنہیں عام صفائی کے طریقوں سے ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کا بہترین طریقہ سوڈا اور نمک کی آمیزش ہے جس سے چاندی کی پہلے والی خوبصورتی اور چمک لوٹ آتی ہے۔