مہنگائی کو مزید قابو میں لائیں گے، وزیراعظم

164

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو مزید قابو میں لائیں گے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس (SPI) برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس دوسرے ہفتے بھی قیمتوں میں کمی کی خبر دے رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ مہنگائی کو ہم مزید بھی قابو میں لائیں گے۔