کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

163

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آج کی فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں جگہ بنائے گی اور ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کے لیے فیصلہ کن جنگ آج سے شروع ہورہا ہے، پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں 3 بجےآمنے سامنے ہوں گی جبکہ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر 1 میں آمنے سامنے آئیں گی۔

آج رات 8 بجے

پلے آف مرحلے کیلئےتمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہے  اور ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش کرکٹرایڈم لیتھ، جوئے ڈینلی اور روی بوپارہ ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اسٹارلیگ اسپنر  سےعمران طاہر اور پی ایس  یل 5 کے سنچری میکررائیلی روسو شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ملتان سلطانز کو مقامی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کے ساتھ کپتان شان مسعود اورمحمد عرفان کی  خدمات حاصل ہیں۔

دوسری جانب  کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز،جنوبی افریقی کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ اور وائن پارنیل اور ویسٹ انڈین کھلاڑی چیڈوک والٹن اورروتھرفورڈ شامل ہیں جبکہ مقامی پلیئرز میں پاکستان ٹیم کے تینوں فامیٹ کے کپتان بابراعظم، عماد وسیم اوراسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کی خدمات حاصل ہیں۔

 

واضح رہے کراچی میں مجموعی طورپر 4 میچزکھیلےجائیں گے جبکہ پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔